ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے لیسکو میں میگا کرپشن کا نوٹس لے لیا،اپنے نام پر چلنے والی لگژری گاڑیا ں واپس کروادیں،انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے،پرسنل سٹاف افسر ملک تاج کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جو4دن میں انکوائری مکمل کرکے پیش کریں گے،خواجہ آصف کے نام پر چلنے والی 6گاڑیاں لیسکو کو واپس مل گئی ہیں،ان نامعلوم لگژری گاڑیوں کا فیول بھی بند کردیا گیا ہے،وفاقی وزیر کے سٹاف سے پوچھ گچھ کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے،سابق ایڈمن صغیر احمد اور طارق کی انکوائری کی جائیگی۔
واضح رہے لیسکو میں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے نام پر 6لگژری گاڑیوں کے چلنے اور ان کے فیول کاسرکاری خرچ سے استعمال ہونے کی خبریں مل رہی تھیں