ایمز ٹی وی(لاہور) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے ایئرپورٹ سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسلح شخص کو حراست میں لیکر ایک ایس ایم جی گن اور 25 گولیا ں برآمد کرلی ہیں۔
ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز نے مشکوک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا اسلحہ لیکر آنا سختی سے منع ہے لیکن اگر اسلحہ لائسنس والا ہے تو سفر کے دوران لائسنس ساتھ رکھنا اور حکام کو پہلے سے آگاہ کرنا ضروری ہے