ھفتہ, 23 نومبر 2024


3 پولیس افسروں اور دو گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

 ایمز ٹی وی(لاہور) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر میاں منشی ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر،شاہدرہ پولیس کے 3 پولیس افسروں اور دو گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن کے روبرو سرکار بنام شہزاد غضنفر کے روبرو چوری کے مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ہر پیشی پر حاضر ہو رہا ہے لیکن مدعی مقدمہ اور پراسکیوشن کے گواہان بالکل بھی پیش نہیں ہو رہے ، انہوں نے دلائل دیئے کہ ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا لہٰذا ملزم کو بری کیا جائے، عدالت نے طلبی اور قابل وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہ ہونے پر میاں منشی ہسپتال کے چیف میڈیکل آفسیر ڈاکٹر محمود ثقلین ، تھانہ شاہدرہ کے انچارج انویسٹی گیشن ذوالفقار احمد ، سب انسپکٹرز عاشق علی اور عبدالرشید اور مقدمہ کے گواہان اویس طیب اور شہباز اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او شاہدرہ کو حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری گواہوں کو 12 اپریل کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment