ھفتہ, 23 نومبر 2024


پیپلزپارٹی کی سیاست سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،ثناء اللہ

 

ایمز ٹی وی(لاہور) صوبائی وزیر قانون ران ثناء اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی دوبارہ پنجاب میں اپنی سیاست زندہ کرنا چاہتی ہے ،پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بحالی کا ن لیگ کو فرق نہیں پڑے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پانامہ کیس کافیصلہ ملک وقوم کے حق میں آئے گا اور مسلم لیگ (ن) پانامہ کیس میں سر خرو ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی دوبارہ پنجاب میں اپنی سیاست زندہ کرنا چاہتی ہے جس سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہی رہے گا ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment