ھفتہ, 23 نومبر 2024


عمران خان کے بیان پر طلال چوہدری برس پڑے

 

ایمزٹی وی (لاہور)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کی معلومات ہمیشہ ناکافی ہوتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر اپناردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کو قومی امور کا نہیں پتا، بین الاقوامی امور تو دور کی بات ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں چند ملکوں کو بلایا گیا تھا جن میں پاکستان بھی شامل تھا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جو فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور فوج کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ان لوگوں کو آزادی اظہارِ رائے کی تمیز سکھائی جا رہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments53