ایمزٹی وی (لاہور)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی تقریر میں پاکستان کا نام نہ لینا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کی تعریف کے محتاج نہیں۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگومیں مزید کہا کہ پاکستان کی پوزیشن کو دنیا جانتی ہے، ٹرمپ کے ریمارکس کے محتاج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے لیے ہی نقصاندہ ہوں گے، امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کو مثبت ردعمل ملا ہے۔
وزیر قانون پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد ملک ہے اور اس کی اپنی خارجہ پالیسی ہے،امریکا کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے، سعودی عرب ہمارےلیےاہم ملک ہے،اس کے ساتھ ہماری گہری مذہبی وابستگی بھی ہےجبکہ ایران بھی ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے۔
راناثناءاللہ نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی منفی سیاست کی سزا 2018ء کے عام انتخابات میں کاٹیں گے،اےلیول کے سیاستدان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دن کےوقت نشہ کرنے والے سیاستدان غل غپاڑہ کرتے ہیں، منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔