جمعرات, 25 اپریل 2024


پاکستان کو یو ٹرن لینے والی قیادت کی ضرورت نہیں ، وذیر اعظم نواذ شریف

ایمز ٹی وی ( ہری پور) وذیر اعظم پاکستان میاں محمد نواذ شریف عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ پاکستان کو یو ٹرن لینے والی قیادت کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہری پور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وذیر اعظم نے کہا کہ "نیا پاکستان" بنانے والوں کو چاہیئے کہ وہ پہلے نیا خیبر پختوں خواہ بنا لیں وذیر اعظم نے کہ کراچی میں خوف کی فضا ختم کرنے کے دعووں کو مستد کرتا ہوں ۔کراچی میں خوف و ہراس کی فضاء ختم کرنے کی باتیں حقائق کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف وہراس کی فضائ ہماری کوششوں سے ختم ہوئی ہے اور دوبارہ ترقی کا پہیاچلا ہے ۔ ملکی ترقی کے حوالے سے وذیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے بے روذگاری کا خاتمہ ہورہا ہے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے بھی پاور پلانٹس لگنے شروع ہوگئے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کو بتدریج کم کرنا شروع کردیا ہے اور ہمارے دورِ حکومت کے خاتمے تک بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیا جائے گا۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں گیس کی فراہمی کے منصوبوں ، موٹرویز، یونیورسٹیوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہماری پالیسیوں کی تعریف کررہی ہے، افغانستان سے معاملات ہم نے ٹھیک کیے جبکہ ہم ہندوستان سے بھی تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمارا گلشن ہے اور ہم نے اس کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو ہری پور میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر صابرشاہ کی رہائش گاہ پہنچے تھے، جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر مہتاب احمد خان عباسی اور ن لیگ رہنما اقبال ظفر جھگڑا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment