ایمزٹی وی (اسلام آباد) الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے حیلے بہانے جاری ہیں ،پیسہ ہمیشی عمران خان کی کمزوری رہا ہے اور آج عدالت نے بھی عمران سے پوچھا ہے کہ یہ پیسہ کہا سے آیا ،خدشہ ہے کہ عمران کان کے والد نے بھی کرپشن کی ورنہ ایک ایس ڈی او کا بیٹا آکسفورڈ یونیورسٹی میں کیسے پڑھنے جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودیوں اور بھارت کے ایجنٹ ہے، وہ روز ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی پاس بنی گالہ کی منی ٹریل موجود ہے ،انہوں نے 35 سال ہاتھ پھیلا کر عطیات جمع کئے اور صدقات و خیرات کے پیسوں سے بیرونِ ملک سرمایہ کاری کی،ان کے وکیل عدالت میں مان چکے ہیں کی انہوں نے فارن فنڈنگ کی ہے ،اب عمران خان نا اہل ہونے والے ہیں اور الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی پر پا بندی عائد کرنے کی درخواست کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے باری میں ہمارے خدشات گزشتہ روز سچ ثابت ہوئے ،بڑے بڑے صندوقوں میں مفروضات کے سوا کچھ نہیں تھا، عمران خان اور شیخ رشید کو جے آئی ٹی کے اندر کے سوالوں کا پتہ کیسے چل جاتا تھا ،ان دونوں میں ایک قدر مشترک یہ ہے کہ ان کے گھر انتظار کرنے اور رونے والا کوئی نہیں ۔