اتوار, 24 نومبر 2024


وزیر اعظم کااستعفیٰ دینے سے انکار

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں عوام نے منتخب کیا ہے اوروہ سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1937 سے ہمارا آبائی کاروبار ہے، ہمارے خاندان نے سیاست سے کچھ نہیں کمایا البتہ کھویا بہت کچھ ہے، ان کے اورشہباز شریف کے کسی بھی دور کی کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔جے آئی ٹی رپورٹ ذاتی کاروبارکے بارے میں مفروضوں، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے، رپورٹ میں استعمال کی گئی زبان سے بدنیتی عیاں ہوتی ہے، ہم نے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ ووٹ لیے، انہیں عوام نے منتخب کیا ہے اور وہ سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment