ایمزٹی وی (لاہور)پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے تناظر میں تحریک قصاص کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک قصاص کے دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں میں جلسے اور دھرنے دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں انصاف کے حصول تک سڑکوں پر رہنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
تحریک قصاص کیلئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جارہی ہے اور اتحادی جماعتیں اس مرحلے پر بھی ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری دوسرے مرحلے کی قیادت کرنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس آنے کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں اور کور کمیٹی کے مطابق وہ صرف چند گھنٹوں کے نوٹس پر وطن واپس پہنچ جائیں گے۔