اتوار, 24 نومبر 2024


خدیجہ کیس : عدالت نے ملزم کو7سال قید کی سزاسنا دی

ایمزٹی وی(لاہور) مقامی عدالت نے قانون کی طالبہ خدیجہ پر حملہ کے کیس کے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ کیس میں جن لوگوں نے ان کی مدد کی وہ شکریہ کے مستحق ہیں، یہ ان کے ایمان کا امتحان تھا، آج 23 خنجروں کا حساب لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوا سال پہلے لاہور میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے خدیجہ کی چھوٹی بہن کے سامنے خنجروں سے حملہ کردیا تھا۔ ملزم نے خدیجہ کو 23 خنجر مارے تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئی جس کے بعد کیس مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں عدالت نے آج مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، یہ کیس میرے ایمان کا امتحان تھا۔ کیس کے دوران میری کردار کشی کی گئی لیکن جس اللہ نے زندگی دی اس نے عزت بھی دی ہے،جن لوگوںنے ساتھ دیا ان کی شکر گزار ہوں۔

خدیجہ نے مزید کہا کہ اس کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے بلکہ اس نے 23 خنجروں کا حساب لینا تھا وہ لے لیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment