اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی وطن واپسی

 

ایمز ٹی وی(لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کل وطن واپسی آرہے ہیں جس کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ادھر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کے لیے قانونی آپشنز اختیار کر نے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کل وطن واپس آکر مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔طاہر القادری نے بیرون ملک مصروفیات منسوخ کردی ہیں اور وہ تحریک کے نتائج تک پاکستان میں ہی رہیں گے ۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا رابطہ بھی ہوا ہے جس میں جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کے لیے قانونی آپشنز اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور نے شیخ رشیدکو کل ناصر باغ میں ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے جس پر انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1