ایمزٹی وی (لاہور)عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے برطرف کیا گیا اور وہ پوچھتے ہیں میرا قصور کیا ہے؟ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ ماڈل ٹاﺅن میں شہید اور زخمی ہونے والے معصوم افراد کا قصور کیا تھا؟ سابق وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ مجھے نا اہل قرار دینے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا ، وہ سچ کہتے ہیں کیوں کہ پانامہ کیس میں شریف خاندان کی پکڑا للہ کا انتقام ہے، ماڈل ٹاﺅن کے خون کے جرم میں اللہ نے آپ کو ذلیل و رسوا کیا ہے۔
ناصر باغ میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوان کا قصور معلوم ہے اور وہ کہتے ہیں کہ میری نا اہلی کا فیصلہ ہو چکا تھا ،میری دانست میں انصاف کا وقت آگیا ہے، آپ کہتے ہیں پانچ آدمی گھر بھیج دیتے ہیں، سپریم کورٹ نے آپ سے نرمی برتی شکر کریں جیل نہیں بھیجا، آزاد عدلیہ نے فیصلہ دیا۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، پانامالیکس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کی پکڑ اللہ کا انتقام ہے