اتوار, 24 نومبر 2024


بیوپاریوں کے روپ میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی آمد کا انکشاف

 

ایمزٹی وی (لاہور)پنجاب بھر میں ہیوی ٹرالرز اورٹرکوں میں قربانی کے جانوروں کی آڑ میں ممنوعہ اشیا ، جاسوسی آلات ، جدید امریکی اسلحہ ، گولیاں ، ہینڈ گرینیڈ ، ٹائم ڈیوائس بم وغیرہ سمگل کرنے جبکہ بیوپاریوں کے روپ میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں اورمشتبہ افرادکی آمد کابھی انکشاف ہوا ، اسی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں چلنے والے 17ٹرالرز اور ٹرک مالکان کے مختلف کالعدم تنظیموں سے روابط بھی پائے گئے جس کے بعد ان افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق عید سے قبل قربانی کے جانوروں کو ٹرکوں ، ہیوی ٹرالرز اور لوڈرز گاڑیوں پر لاہور ، میانوالی ، مریدکے ، فیصل آباد ، اسلام آباد ،سرگودھا ،راولپنڈی ،گجرات ،ساہیوال،منڈی بہاوالدین ،شیخوپورہ ،گوجرانوالہ ،شرقپور ،نارووال ،شکر گڑھ اور دیگر شہروں کی منڈیوں میں منتقل کیا جاتا ہے ،ان میں سے بعض مال بردارگاڑیوں کے مالکان جا نوروں کی آڑ میں اسلحہ اوردیگرممنوعہ اشیا وغیرہ بھی لے جاتے ہیں ، پولیس ناکوں اورچیک پوسٹوں پر بھی عام طورپرایسے ٹرالرزاورٹرکوں کو چیک نہیں کیا جاتاجبکہ پولیس اہلکارپیسے لیکرمک مکابھی کرلیتے ہیں،پنجاب میں آنیوالے متعدد ٹرکوں اورہیوی ٹرالرزکے مالکان کا تعلق سوات،مینگورہ،شمالی وزیر ستان، خیبر پختونخوااورڈیرہ غازی خا ن سے ہے ،انکے ڈیروں پر مشتبہ افراد کا آنا جانارہتاہے جبکہ یہ مشتبہ افراداورسہولت کاروں کو بھی سامان کی آڑ میں مختلف شہروں میں منتقل کرچکے ہیں۔
بعض مشتبہ افرادکے جعلی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بنواکرڈرائیور،ہیلپریا بیوپاری کے روپ میں شہروں کے اندرداخل ہونے کی اطلاعات بھی ملیں۔مزیدبتایاگیاکہ سگیاں پل کے قریب حالیہ دہشتگردی میں استعمال ہونیوالے ٹرک کے تین ایجنٹوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ٹرک کا نمبرجعلی نکلا اورتاحال اس کا اصل مالک ٹریس نہیں ہوسکا،انٹیلی جنس رپورٹ کے بعدعیدسے قبل مختلف شہروں میں پولیس کی عارضی چوکیاں قائم کرنے پرغور کیا جا رہا ہے جبکہ لاہورسمیت تمام شہروں کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی۔
ادھرترجمان لاہور پولیس کا کہناتھا سانحہ آٹ فال روڈ کے بعدشہرکے داخلی و خارجی راستوں پر سخت پہرہ ہے اور ہر آنے جانیوالے کی سخت چیکنگ اور ویڈیو بھی بنائی جا رہی ہے جبکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اسپیشل چیک پوسٹیں بھی قائم کی جاچکی ہیں ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment