ایمز ٹی وی (راولپنڈی)عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں ایان علی کی جوڈیشنل ریمانڈ میں 8 مئی تک کی توسیع کردی ۔ماڈل ا یان علی منی لانڈرنگ کیس میں راولپنڈی کی عدالت پیشی کے لئے پہنچیں تو انکی جھلک دیکھنے کے لئے لوگ گرتے پڑتے نظر آئے، تین افراد تو عدالت کے احاطے میں دیدار کی کوشش میں سیڑھیوں سےگر پڑے۔ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث بینکنگ کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے ایان علی کے خلاف مکمل چالان پیش نہ کرنے پر کسٹم حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے مقدمہ کے نامکمل چالان پیش کئے جانے پر عدالت نے استفسارکرتے ہوئے چالان مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کسٹم حکام کو ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک کی توسیع کر دی۔ایان علی کا 40 روز سے زائد کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، اس سے قبل ایان علی کو 4 بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔