اتوار, 24 نومبر 2024


شہباز شریف نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

 

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ اب جہاں ایمبولنس وین نہیں جا سکتی، وہاں فوری موٹر سائیکل ایمبولینس پہنچے گی۔ 900 موٹر بائیک ایمبولینسز 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں چلائی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ یہ شاندار سروس پنجاب کے عوام کو سہولت دینے کیلئے شروع کی گئی ہے، سروس سے تنگ گلی محلوں میں بھی بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے گی۔

اس موقع پر شہباز شریف مخالفین پر بھی خوب گرجے برسے، بولے کچھ لوگ الزامات کی سیاست کر رہے ہیں اور جھوٹی اشتہاربازی سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں.

پشاور میں میٹرو بس تو بنا نہ سکے، لاہور میں روک رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سے زیادہ ریپڈ ایمبولینس سروس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ریسکیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک مہینے کے رسک الاؤنس کا بھی اعلان کر دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment