ایمزٹی وی(لاہور)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار سے باہررکھناکسی کے بس میں نہیں ہے،،مسلم لیگ ن انشااللہ 2018 میں دوبارہ اقتدارمیں آئےگی۔ این اے 120 کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اقتداردینااللہ اورپھرپاکستان کے عوام کافیصلہ ہے،نوازشریف نے واپس آناہی تھا،ان کی واپسی سے کچھ لوگوں کومایوسی ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ خاندان میں رنجش کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ،ایسی توقعات رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ قبل ازیں مریم نواز نے مزنگ آفس کا دورہ کیا انہوں نے لیگی کارکنوں اوربلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔