ایمزٹی وی(لاہور)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید میجر اسحاق کاجسدخاکی ان کی رہائشگاہ واپڈاٹاؤن پہنچادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق میجر اسحاق گزشتہ روز کلاچی میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ شہید ہو گئے تھے ان کی نماز جنازہ آج کیولری گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،شہید میجر اسحاق کا جسد خاکی ان کی رہائشگاہ واپڈا ٹاﺅن پہنچا دیا گیا۔