ایمزٹی وی(لاہور)میجر شبیر شریف کو 1971 کی جنگ میں 28 برس کی عمر میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نشان حیدر دیا گیا۔ ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کا چھیالیسواں یوم شہادت ہے۔ 6 دسمبر 1971 کو دشمن کی جارحیت کے سامنے سینہ سپر ہونے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ میجر شبیر شریف شہید نے لاہور کے سینٹ اینتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کی، انہوں نے 19 اپریل 1964 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے بہترین کیڈٹس میں شمار کئے جاتے تھے۔ اپنی اعلٰ صلاحیتوں کے باعث انہیں اعزازی شمشیر دی گئی۔ میجر شبیر شریف نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور شجاعت کی داستانیں رقم کیں اور ستارہ جرات حاصل کیا۔ میجر شبیر شریف کو 1971 کی جنگ میں 28 برس کی عمر میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نشان حیدر دیا گیا۔ میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید کے بھانجے ہیں۔