اتوار, 24 نومبر 2024


مولانا فضل الرحمان ہر حکومت سے خیرات بٹورتے ہیں، پیپلز پارٹی

 

ایمز ٹی وی (لاہور) ترجمان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حکومت سے خیرات سمجھ کر حصہ بٹورنے والے مولانا اقتدار میں اپنا حصہ بچانے کیلیے نواز شریف کی ترجمانی کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ مستقل سیاسی یتیم ہمیں طعنہ دے رہے ہیں، ہر حکومت سے خیرات سمجھ کر حصہ بٹورنے والے مولانا کو ایسی بات زیب نہیں دیتی۔ مولانا اقتدار میں اپنا حصہ بچانے کیلیے نواز شریف کی ترجمانی کر رہے ہیں، مولانا اپنی سیاست کریں نواز شریف کو ان کے ترجمانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں جب کہ پرانے اتحادی ہونے کی وجہ سے مولانا کا احترام کرتے ہیں مولانا اس کا ہی خیال کر لیں۔
سعد رفیق کے بیان کے حوالے سے ترجمان نے کہاکہ آئین کی بالادستی کی بات کرنے والی ن لیگ بتائے اس نے آئین کیلیے کیا کیا؟۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment