ھفتہ, 23 نومبر 2024


شدید دھند نے مزید 11 افراد کی جان لےلی

 

ایمزٹی وی(خانیوال)موٹروے پرمسافربس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور سے راجن پور جانے والی مسافر بس بذریعہ موٹر وے ایم 4 اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ خانیوال کے قریب شدید دھند کے باعث ٹرالرسے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق خانیوال، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اورلاہورسمیت مختلف علاقوں سے تھا جب کہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جارہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment