ایمزٹی وی(چکوال)پی پی 20 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے، 2 لاکھ 79 ہزار 538 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ضمنی انتخاب میں 5 امیدوارمد مقابل ہیں ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چودھری سلطان حیدر میدان میں ہیں جبکہ تحریک نصاف کی جانب سے راجہ طارق کالس حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی 20 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن چودھری لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پاک فوج اور رینجرز اہلکار حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی پولنگ سٹیشن پر تعینات کی گئی ہے۔
پی پی 20 میں مجموعی طور پر 227 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، خواتین اور مردوں کے 61، 61جبکہ 105 مشترکہ پولنگ سٹیشن ہیں، انتخابی عمل کےلئے 814 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جس میں 393 خواتین اور 421 مردوں کے ہیں۔