ایمزٹی وی(قصور)قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم کلی زینب کے والد نے کہا ہے کہ ہمیں حکمرانوں سے کوئی بھی چیز نہیں چاہیے ، ہم انصاف ملنے تک اپنی معصوم بچی کی تدفین نہیں کریں گے۔
قصور میں قتل ہونے والی زینب کے والدین جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کی والد کا کہنا تھا کہ پولیس حکمرانوں کی تحفظ کے لئے ہے ، ان کے نزدیک عوام کی حیثیت کیڑے مکوڑوں سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا۔پولیس تعاون کرتی تو ہمیں انصاف مل جاتا مگر ایسا نہیں ہوا ۔ انصاف کے حصول تک ہم اپنی بچی کو دفن نہیں کریں گے۔ انہوں نے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔