ھفتہ, 23 نومبر 2024


معصوم کلی کے گنہگاروں کا سراغ مل گیا

 

ایمزٹی وی(قصور)ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے قصورمیں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کے قاتل کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ اگلے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ضلعی اتنظامیہ کے دفاتر کے گھیراﺅاورمظاہرے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ، مظاہرین میں سے کچھ افراد مسلح تھے جبکہ ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دینے والے پولیس اہلکار مقامی نہیں تھے۔
ان کے پاس جو گاڑی گھڑی ہے وہ قصور پولیس کی نہیں ہے ، اس حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ کن پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی ہے۔ پنجاب پولیس نے بچی کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment