قصور : بچی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملزم نے چھری دکھا کرماں سے بچی چھیننے کی کوشش کی، پانچ سال کی فائقہ کی والدہ نے بہادری دکھائی اوربچی کو لے جانےنہیں دیا۔ زینب کے قاتل کو پکڑنے کے باوجود قصور میں بچیوں کے اغواء کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، لگتا ہے ملک کے سارے درندہ صفت قصور آگئے ہیں۔ قصورکے علاقے رکن پورہ میں نامعلوم شخص نے کمسن بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی، ساڑھے چارسال کی فائقہ اپنی والدہ کے ساتھ گلی سے گزرہی تھی کہ ایک شخص نے بچی چھیننے کی کوشش کی۔ ماں کی طرف سے بھرپور مزاحمت اور شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا، قصورکی کمسن زینب کے ساتھ ہونے والے سانحے کے بعداس واقعہ کا سامنے آنا بہت ہولناک ہے۔ اس واقعے نے جہاں پنجاب حکومت کی گورنس پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں وہیں ان خبروں کو بھی تقویت دی ہے کہ قصورمیں کچھ ایسا ضرورہے جسے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔