ھفتہ, 23 نومبر 2024


شریف برادران کا سیاسی جنازہ اٹھنے والا ہے،ڈاکٹرطاہرالقادری

 

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری 20 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 20 روزہ دورے پرلندن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری دورے کے دوران تنظیمی پروگرام اوریونیورسٹیزمیں لیکچردیں گے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کا سیاسی جنازہ اٹھنے کے قریب ہے مارچ میں تدفین ہوجائے گی۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے میں کسی کے محتاج نہیں جب کرنا ہوا باآسانی کریں گے اور محض 48 گھنٹے کے نوٹس پرخود مال روڈ بھرسکتے ہیں، ہمارےپاس عوام کا سمندر ہے، کسی کے محتاج نہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں استفعوں سے متعلق آپشن پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا لیکن میں یہ حق نہیں رکھتا کہ سیاسی جماعتوں سے کہوں کہ ان کے اراکین اسمبلی مستعفی ہوجائیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment