ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان مسلم لیگ (ق)کو خیرباد کہنے کے بعد مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ،مشاہد حسین سید سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار ہوںگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشاہد حسین سید نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امراءمیں ملاقات کی اس موقع پر خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور دیگر رہنما موجود تھے،نوازشریف نے مشاہد حسین سید کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
مشاہد حسین کا کہناتھا کہ نوازشریف کی دعوت پر جاتی امرا میں ملاقات کی،نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت تھی جو قبول کی،ان کا کہناتھا کہ سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے میں آج کوئی بات نہیں ہوئی۔جبکہ ذرائع مسلم لیگ نے کہا ہے کہ مشاہد حسین کوسینیٹ کا ٹکٹ دیاجائے گا۔