ایمزٹی وی(لاہور) سیکیورٹی کے پیش نظرپنجاب رینجرزکا دستہ نیب لاہورکی عمارت کے گرد تعینات کردیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریسی کے احتجاج پرنیب آفس کی سیکیورٹی مزید بڑھاکررینجرز تعینات کردی گئی۔ نیب لاہورکی ٹھوکرنیاز بیگ میں عمارت کی سیکیورٹی سمیت رینجرزنے سیکیورٹی پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سیکیورٹی جائزہ لینے کے بعد نیب آفس کے باہررینجرزنے کنٹرول سنبھال لیا اوررینجرز کا مزید ایک دستہ نیب آفس کی سیکیورٹی پرتعینات ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ بیوروکریسی کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج میں شدت لاتے ہوئے پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں تالہ بندی کردی گئی جبکہ بیوروکریسی کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے۔