ایمزٹی وی(لاہور)سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد شہبازشریف کے جلسہ کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد لاہورمیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے جلسے کی سکیورٹی سخت کردی گئی ۔ راولپنڈی میں نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیلئے بھی بم پروف ڈائس لگا دیا گیا۔ دونوں مقامات پرسیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اورخیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جامعہ نعیمیہ میں ہونے والی تقریب کے دوران ایک نوجوان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جوتا مار دیا جب کہ گزشتہ روزنامعلوم شخص نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی تھی۔