ایمزٹی وی(اسلام آباد)رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لاہور دھرنے والے ختمِ نبوت کا نام اپنی ذات کے لئے استعمال کررہے ہیں۔
میڈیا زرائع کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ اور تنظیم المدارس پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمٰن نے لاہور میں لبیک تحریک کی جانب سے دیئے گئے دھرنے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اپنی ذات کے لئے ختمِ نبوت کا نام استعمال کررہے ہیں، ان کے عزائم خطرناک اور کچھ اور ہیں۔
مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی اور پیرافضل قادری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو انہوں نے دھرنے کا اعلان کردیا، میں نے دونوں علما سے رابطہ کیا اور انہیں دھرنا نہ دینے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا تاہم انہوں نے میری بات نہیں مانی اور دھرنے کے فیصلے پر بضد رہے۔