ھفتہ, 23 نومبر 2024


زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران کو ایک اور کیس میں سزا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) عدالت نے زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران کو ایک اور کیس میں سزا سنادی، کائنات بتول کیس میں عمران کو3 بارعمر قید اور23سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔
زینب کے قاتل عمران علی کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ آگیا، انسداد دہشت گردی عدالت کےجج سجاد احمد نے کائنات بتول کیس میں عمران کو3 بارعمرقید اور23سال قید کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو25لاکھ روپے جرمانہ، 20لاکھ 55ہزار دیت ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے، اس کیس میں عدالت نے زینب سمیت سات بچیوں کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے مجموعی طور پر سفاک قاتل عمران کو اب تک21مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ سنا چکی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے پچھلے پانچ مقدمات میں21 مرتبہ سزائے موت قید و جرمانے کی سزا دے چکی ہے۔
عمران کے خلاف تین مقدمات کے فیصلہ میں مجموعی طور پر30،30لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment