لاہور: الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ سینٹ کی خالی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے،کاغذات نامزدگی منظور یامسترد ہونے کے خلاف5 نومبر تک اپیل کی جاسکے گی۔ الیکشن کمشنر کے مطابق7نومبر تک اپیلوں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ9 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے،خواتین کی نشست پر 7اور مرد کی نشست پر 3امیدوار میدان میں ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پر پولنگ 15 نومبر کو ہوگی