ھفتہ, 23 نومبر 2024


صوبے بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ

لاہور: دنیا بھر کیطرح کورونا نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں.  ملک بھرمیں مجموعی طور پر 1000سے زائد کورونا سے تصدیق شدہ مریض ہیں. 

صوبے پنجاب میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیاہے.   محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز مزید 11 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی پرجس کے بعد اب تک مریضوں کی تعداد 419پہنچ گئی ہے. 

محکمہ صحت کے ترجمان کےمطابق نئےکیسز فیصل آباد,  لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں سامنے آئے ہیں. 

پنجاب میں جو متاثرین ہیں ان میں سے 226 ایران سےآنے والےزائرین ہیں جن میں 207ڈیرہ غازی خان اور 19 کا تعلق ملتان سے ہے. 

اس کےعلاوہ ڈی جی خان میں 5 مریض بھی سامنےہیں جن میں سکریننگ کےعمل میںہدو ڈاکٹرز بھی شامل ہیں,.

تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں متاثرین کی تعداد 111ہوگئی ہے. جبکہ دیگر متاثرین کی تعداد میں 22 کا تعلق گجرات, 19کاجہلم, 14کا راولپنڈی اور 8 کا تعلق گجرانوالہ سے ہے.  جبکہ منڈی بہاؤالدین اور ملتان میں 3, فیصل آباد میں پانچ, اٹک.بہاولنگر,سرگودھا میں ایک ایک مریض شامل ہیں.  

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment