Print this page

یکساں نصابی کتب میں غلطیوں کودورکرنےکےلیےکمیٹی تشکیل

لاہور: یکساں نصابی کتب میں غلطیوں کودورکرنےکےلیےمحکمہ اسپیشل ایجوکیشن نےکمیٹی قائم کردی ـ

تفصیلات کے مطابق محکمہ ا سپیشل ایجوکیشن نے پہلی سے پانچویں جماعت کے نصاب کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنا دی ۔

کمیٹی نصاب میں موجود غلطیوں کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرے گی ،کمیٹی کے ٹی او آر زبھی بتا دیے گئے ۔

نصاب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسیسمنٹ کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی جائے گی ،کمیٹی نصاب کو پڑھانے کے لیے مختلف طریقہ کار بھی بتائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں