Print this page

ساڑھےسات ہزاراسکولوں میں اب تک سوالاکھ بچےداخل ہوئے

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن کو انصاف آفٹر نون اسکولوں کے لیے مکمل فنڈز نہ ملے ۔

پچاس فیصد اسکولوں کے لیے تین ارب روپے کے فنڈز کی منظوری ملی ساڑھے سات ہزار اسکولوں میں اب تک سوا لاکھ بچے داخل ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کی جانب سے صوبے بھر کے سات ہزار سے زائد اسکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا تھا اور ان اسکولوں میں اگست سے نئے داخلوں کا آغاز کیا گیا تھا ۔

محکمہ ا سکول ایجوکیشن کی جانب سے فنڈز کو داخلوں سے مشروط کیا گیا ہے ، جن اسکولوں میں ہدف سے کم داخلے ہونگے ،ان کو فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے ۔

اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ساڑھے تین ہزار اسکولوں کے فنڈز کی منظوری ملی ہے ، جلد فنڈز اتھارٹیز کو جاری کیے جائینگے اوراسکولوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فنڈز جاری کیے جائیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں