لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور نے داخلے فارم جمع کرانے کی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔
جامعہ کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار(فیزون)2023میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مڈل ٹیک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21فروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس اور بی ایس پروگرامز میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 15فروری 2023ہے۔
جاری طلبا ء اگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن داخلوں کے دوران کریں گے۔رجسٹریشن بذریعہ سی ایم ایس آن لائن ہو گی۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578/79 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔