جمعہ, 11 اکتوبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 42


ون ویلنگ کر تے ہوئے 2 نوجوان ہلاک دو دلہنیں بیوہ ہو گئیں گھروں میں قیامت برپا

لاہور(ملک خیام رفیق) ون ویلنگ کے خطر ناک کھیل نے دو دلہنوں کے سہاگ اجاڑ دیے،پرانی انار کلی کے باہر ون ویلنگ کر تے ہو ئے موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا جانے سے 2کزن ہلا ک ہو گئے ،دونوں کی شادیاں چندماہ قبل ہو ئی تھیں،پولیس نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ راوی پارک کے رہائشی 26سالہ عدنان اور عرفان رات گئے گھر سے موٹر سائیکل نمبرایل زیڈ بی 7526پر سیر کے لئے نکلے جہاں وہ مال روڈ جی پی او چوک کے قریب موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے کرتب دکھا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث دونوں دوستوں کے سربھی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر پاش پاش ہوگئے اور موقع پر پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے عدنان اور عرفان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا،سب انسپکٹر اقبال کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا ،مائیں بیٹوں کی نعشوں سے لپٹ کرروتی رہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment