وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کی جانب سے انٹرویوز کے بعد خواتین کی 7یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے حتمی نام سامنے آگیا۔
وزیر اعلی ٰنے جن خواتین کے نام فائنل کرکے گورنر ہاؤس ارسال کئے، ان میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے ڈاکٹر کنول امین کا نام شامل ہے جو ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں۔گورنمنٹ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر انیلا کمال کا نام شامل ہیں۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے لیے ڈاکٹر شازیہ بشیر کا نام شامل جو جی سی یونیورسٹی لاہور میں فیکلٹی فزکس سائنسز کی ڈین بھی ہیں۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا نام فائنل ہے ،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے لیے ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا نام شامل ہے۔ گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی ملتان کے لیے ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر کا نام شامل جو یونیورسٹی آف واہ میں فیکلٹی بیسک سائنسز کی ڈین ہیں اور گورنمنٹ کالج صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے لیے ڈاکٹر شازیہ انجم کا نام فائنل کیا گیا ہے جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب/چانسلر سے سوموار 16ستمبر کو جنرل و ویمن یونیورسٹیز کی منظوری متوقع ہے۔