ھفتہ, 07 دسمبر 2024


شمال سےآنیوالی ہواؤں اورحکومتی اقدامات کی وجہ سےاسموگ میں کمی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ میں نمایاں کمی آنےکے باوجود فضائی آلودگی میں لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

شمال سے آنیوالی ہواؤں اور حکومتی اقدامات کی وجہ سے لاہور میں گزشتہ چند دنوں سے اسموگ نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے لیکن فضآئی آلودگی برقرار ہے۔ آئی کیو ائیر کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 441 ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان میں ائیرکوالٹی انڈکس 261 جبکہ پشاور میں 200 ریکارڈ کیا گیا۔ ای پی اے کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ہوا کے معیار کی شرح 254 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز تک لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم رات کے وقت کئی شہروں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment