ھفتہ, 23 نومبر 2024


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکا پیاری بیٹی کےنام سےآن لائن پورٹل اورہیلپ لائن کاآغاز

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے نوعمر لڑکیوں کو بلوغت اور تولیدی صحت کے مسائل پر مستند رہنمائی فراہم کرنے کیلئے پیاری بیٹی کے نام سے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے ۔

اس اقدام کا مقصد نوعمر لڑکیوں کو ان کے جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی صحت کے مسائل کے حل کیلئے مستند رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ پیاری بیٹی پورٹل کو یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے ۔

مزید برآں لڑکیاں ہفتے میں دو دن ہیلپ لائن نمبر 99232088 پر ماہرین صحت سے رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment