اتوار, 01 دسمبر 2024


پی ایم ایس کےتحریری امتحانات کودومرحلوں میں لینےکافیصلہ

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کے تحریری امتحانات کو دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت پنجاب پبلک سروس کمیشن کا فل کمیشن کااجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کے تحریری امتحانات کو دو مرحلوں میں منعقد کروانے کی منظوری دےدی۔

اس موقع پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن اور دیگر ممبران شریک تھے

فل کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن پی۔ ایم۔ایس 1200 نمبرز کا تحریری امتحان دو مرحلوں میں لے گی ۔پہلے مرحلے میں جنرل نالج پر مبنی 100 نمبر ابجیکٹیو ٹائپ کا پرچہ 15 دسمبر 2024 کو ہوگا ۔

جنرل نالج کے امتحان میں کامیاب ہونے والے ہی امیدواران 1100 نمبر کے باقی مضامین کے امتحانات دینے اہل ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment