×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

اسپتال کے نرسری وارڈ میں ناقص سہولیات کے باعث 8 زیرعلاج نومولود بچے جاں بحق 

ایمزٹی وی: سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال کی نرسری وارڈ میں گزشتہ رات کے دوران طبی امداد کے لئے لائے گئے نومولود بچوں میں سے8 جاں بحق ہوگئے، دم توڑنے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے  کہ ان کے جگرگوشے اسپتال میں آکسیجن کی کمی اور دیگر طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث دنیا سے منہ موڑ گئے ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اقبال سمیع نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں، اس وقت بھی نرسری میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ دم توڑنے والے بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں مختلف نجی اسپتالوں سے لایا گیا تھا اور ان کی جان بچانے کے لئے وہاں موجود ڈاکٹروں نے اپنی بھرپور کوششیں کی تھیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے  خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں