ھفتہ, 23 نومبر 2024


پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، وزیرداخلہ

ایمزٹی وی(کلرسیداں) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اب بچے نہیں ہیں مگر وہ سیاست سے نابلد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر غیرسنجیدہ بیان پر تبصرہ کیا جائے۔ پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا۔ دنیا بھر کے سربراہان مملکت ہفتوں چھٹیوں پر جاتے ہیں لیکن وہاں انتظامی نظام اسی طرح چلتا رہتا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی وفاقی کابینہ کام کررہی ہے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ وہ پاکستان کی پارلیمنٹ یا مقننہ کے سامنے جوابدہ ہیں امریکا کے نہیں۔ ہمیں ہر رپورٹ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔ دہشت گردوں کےخلاف کامیابی کسی رپورٹ کی محتاج نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں 2013ءکے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ نیکٹا فعال ہے لیکن اس کے کام میں وسعت کی ضرورت ہے۔ چودھری نثار نے مزیدکہا کہ انہوں نے جب سے وزارت کی ذمہ داری سنبھالی ہے نادرا میں کرپشن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ نادرا میں کسی کرپٹ آدمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ڈھائی برسوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ شناختی کارڈ بلاک اور 39 لاکھ پاسپورٹ بلیک لسٹ ہوئے اور یہ سب کچھ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے پہلے ہوا ہے،۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment