اتوار, 24 نومبر 2024


چیف جسٹس سجاد علی شاہ کا بیٹا اویس شاہ بازیاب

ایمزٹی وی(کراچی )چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو گھر پہنچادیا گیا، اویس شاہ کی آمد پر مٹھائی تقسیم کی گئی، مغوی اویس شاہ کو ٹانک کے قریب سے بازیاب کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو سکیورٹی اداروں نے اپنی حفاظت میں گھرپہنچادیا،اویس شاہ کو رینجرز کی گاڑی میں لایا گیا، انکی آمد پر مٹھائی تقسیم کی گئی، چیف جسٹس کے گھر میں ڈی جی رینجرز جبکہ گھر کے باہر قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے قریب آپریشن کرکے بازیاب کرایا گیا ،آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گرداویس شاہ کو افغانستان لے کر جارہے تھے،چیک پوسٹ پر تلاشی کےلیے روکا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، کالعدم تنظیم کے کارندے اویس شاہ کو افغانستان منتقل کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں : ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی پر چیف جسٹس سندھ کو مبارکباد دی.

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرکے اویس شاہ کی بازیابی کی تصدیق کی اور بتایا کہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment