اتوار, 24 نومبر 2024


شرمیلافاروقی اکیس سال تک کسی عہدے کیلئےاہل نہیں ہیں،

ایمزٹی وی(کراچی ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مشیر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کی نا اہلی کےلیے نیب کراچی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عثمان فاروقی ،انیسہ افاروقی ور،شرمیلافاروقی اکیس سال تک کسی عہدے کیلئےاہل نہیں ہیں، زرائع کے مطابق احتساب عدالت نے دوہزار گیارہ میں کرپشن کیس میں پلی بارگین کی منظوری دی تھی، نیب ذرائع کا کہنا ہے شرمیلا فاروقی پلی بارگین کی وجہ سے اکیس سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ پلی بارگیننگ کی سزا کم کرکے دس سال ہونے کی ترمیم شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی،یہ ترمیم شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد کی گئی تھی۔شرمیلا فاروقی مارچ دو ہزار دس میں مشیر اوردو ہزار تیرہ میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہیں ،نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک نااہل ہیں۔

نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پربراجمان ہیں ، وہ 2021ءتک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں۔

یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ مراعات اور سرکاری فیصلوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی؟ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔واضح رہے کہ شرمیلافاروقی پچھلے چھ سال سے وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر ، معاون خصوصی اور رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ ساتھ کئی محکموں کے قلمدان ان کے پاس رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment