ھفتہ, 23 نومبر 2024


وسیم اختر کو پندرہ روز کیلئے بی کلاس دینے کی ہدایت کی۔

ایمزٹی وی(کراچی) انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے دوران وسیم اختر کو بی کلاس دینےکی ہدایت کردی جبکہ رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ تین اگست تک محفوظ کرلیا گیا ہے۔

کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وسیم اختر کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے مؤکل وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس دی جائے، سماعت کے دوران سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ بی کلاس اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو دی جاتی ہے۔

نامزد میئر کراچی وسیم اختر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد وسیم اختر کو پندرہ روز کیلئے بی کلاس دینے کی ہدایت کی۔ وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی کی ذمہ داری قبول کرلی، ایس پی ملیر راؤ انوار کا دعویٰ

دوسری جانب درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران وکیل شوکت حیات اپنے مؤکل رؤف صدیقی کی جانب سے پیش ہوئے، وکیل شوکت حیات کا کہنا تھا کہ مقدمات سیاسی طور پر بنائے جارہے ہیں، میرے موکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

وسیم اختر نے جرائم پیشہ افراد کے نام اُگل دیئے، تفتیشی افسر

جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیسے کہہ سکتےہیں یہ سیاسی کیس ہے؟ وکیل صفائی نے کہا کہ یہ سیاسی کیس ہی ہے، جن ٹارگٹ کلرز کے نام لئے وہ کہاں ہیں؟ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ تین اگست تک محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج معالجے سے متعلق درخواست کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment