ھفتہ, 23 نومبر 2024


نئے وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات نام زدگی کا عمل جاری ہے

ایمزٹی وی(کراچی) سندھ اسمبلی میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات نام زدگی کا عمل جاری ہے جس کے تحت اب تک صرف پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ نے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے امیدوار شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔ شام 5 سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائےگا۔

سندھ کے آئندہ وزیر اعلیٰ کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے تاہم اب تک صرف مراد علی شاہ نے ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے اور وہ کسی دوسری جماعت کے تعاون کے بغیر ہی اپنا قائد ایوان منتخب کرسکتی ہے۔ جب کہ تحریک انصاف کے صرف 4 ارکان ہیں تاہم اسے مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر اپوزیشن ارکان کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے لیکن اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment