ایمزٹی وی(کراچی) ملیر پولیس نے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے سانحہ بارہ مئی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،
گرفتار ملزمان میں سلمان رضوی، ناصر ضیا اور عبد الاحد شامل ہیں جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ملیر ڈویژن پولیس نے سپر ہائی وے پر خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سانحہ باری مئی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں،
جبکہ ملزمان سے ہونے والے انکشافات سے جلد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا