ھفتہ, 23 نومبر 2024


کراچی میں غیر قانونی قبضے ختم کروائیں گے،مراد علی شاہ

ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں چائنہ کٹنگ سے متعلق چلنے کا خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کوغیرقانونی قبضے سے متعلق جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں

جبکہ آغا خان اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں زیر علاج تمام زخمیوں کے علاج معالجے کا خرچہ حکومت سندھ برداشت کریگی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آغا خان اسپتال میں زیر علاج کوئٹہ بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کے صبر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا

کہ زخمیوں کے علاج معالجے کا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی اور یہ کام سیکریٹری ہیلتھ سندھ اپنی نگرانی میں کررہے ہیںاس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد میں چائنہ کٹنگ سے متعلق گردش کرنے والے خبر پر ایکشن لیتے بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر کو کراچی میں غیر قانونی قبضے سے متعلق جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا غیر قانونی قبضوں کیخلاف موثر پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ عوام کی جان و مال کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں اور املاک کی بھی حفاظت کی جاسکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment