ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سٹی کورٹ کا دورہ

ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سٹی کورٹ کا دورہ کیا اور سانحے کوئٹہ پر وکلاء سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر انہوں نے سٹی کورٹ کی عمارت کا سیکیورٹی جائزہ بھی لیا ۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آج صبح سٹی کورٹ کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ پر وکلاء برادری سے اظہار تعزیت کیا اپنے سٹی کورٹ کے دورے میں انہوں نے عدالت کا سیکیورٹی جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہراور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے

مشتاق مہر نے مراد علی شاہ کو سٹی کورٹ کے پچھلے گیٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سٹی کورٹ کے پارکنگ گیٹ کا جائزہ بھی لیا اور موقع پر موجود افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔

سٹی کورٹ سے واپسی پر مراد علی شاہ نے راستے میں آنے والی مارکیٹ کا رک کر جائزہ لیا اس کے بعد وہ ڈی جی سائنس کالج پہنچے جہاں انہوں نے

کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے یہیں سے تعلیم حاصل کی ہے اسلئے اس جانب چلا آیا وزیر اعلیٰ سندھ کی کالج آمد پر پرنسپل نے مسرت کا اظہار کیا۔ڈی جی کالج کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سی ایم ہاؤس پہنچ گئے وزیراعلی سندھ 12 بجے آغاخان اسپتال بھی جائیں گے

جہاں وہ کوئٹہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرینگے ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ بم دھماکے کے 27 زخمیوں کو پاک فضائیہ کے سی ون تھڑی طیارے کے زریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 17 آغا خان جبکہ 10 لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment